شراب کی عادت میں مبتلا کتے کا علاج کردیا گیا

Apr 16, 2023 | 12:47:PM
برطانیہ میں علاج کر کے ایک پالتو کتے کی شراب کی عادت چھڑا دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں علاج کر کے ایک پالتو کتے کی شراب کی عادت چھڑا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پلےماؤتھ شہر میں ’کوکو‘ نامی  پالتو کتا اپنے مالک کی وجہ سے شراب کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کتے کا مالک رات کو سونے سے پہلے شراب پینے کا عادی تھا اور اس نے کتے کو بھی شراب کی لت لگا دی تھی تاہم اس کے مرنے کے بعد یہ کتا ایک جانوروں کے ڈاکٹر کو ملا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹر نے اس کتے کو ووڈ سائیڈ اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کیا۔

رپورٹس کے مطابق اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ میں کتے کا علاج کیا گیا اور اب یہ دنیا کا پہلا کتا ہے جسے شراب کی لت سے نجات دلائی گئی ہے۔