چین افغانستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کیلئے تیار۔۔۔

Oct 15, 2021 | 14:45:PM
ذبیح اللہ مجاہد ، چین سرمایہ کاری ، سرمایہ تحفظ
کیپشن: افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ چین چاہتا ہے اگر ان کے کارکنوں اور سرمائے کو تحفظ دیا جائے تو وہ افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں معاشی صورت حال معمول کی طرف آ رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش ہمارے لئے بڑا مسئلہ نہیں ، گذشتہ دنوں ان کے کئی لوگوں کو گرفتار اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کیا، ان کی حکومت نے داعش کی موجودگی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر بِل کلنٹن کی طبیعت ناساز۔۔ آئی سی یو منتقل