سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟

Nov 15, 2023 | 15:20:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سیاسی اور کاروباری ماحول میں افراتفری کے عالم میں تمام شعبہ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز دن بہ دن مہنگی ہوتی جارہی ہے، اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ نے بلواسطہ اور بلا واسطہ دنیا بھر میں تمام شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 23 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 1988 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری،ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 24 قیراط ایک تولے کی قیمت 2 لاکھ  14 ہزار 800  روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156  روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قمیت میں توازن برقرار رہا، فی تولہ چاندی کی قیمت آج بھی 2 ہزار 580 روپے پر برقرار ہے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 211 روپے ہی ہے۔