بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ، ادارہ شماریات کے اعدادوشمار جاری

Mar 15, 2024 | 23:34:PM
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ، ادارہ شماریات کے اعدادوشمار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) تجارتی میدانوں سے اچھی خبر آ گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار بھی جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس جنوری میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.84 فیصد اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.52 فیصد کمی ہوئی، جولائی سے جنوری تک فوڈ سیکٹر کی پیداوار میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں اضافہ، عوام رل گئے

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ جولائی سے جنوری کے دوران بیوریجز 0.12 ، ملبوسات 0.86 ، کوک پیٹرولیم کی پیداوار 0.44 فیصد بڑھ گئی، 7 ماہ میں کیمیکلز کی پیداوار 0.46 اور فرٹیلائزرز کی پیداوار میں 0.56 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں 1.32 فیصد ، ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 1.90 فیصد کمی اور آٹو موبائل سیکٹر کی پیداوار 1.38 فیصد گر گئی۔