تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، ولی فیلڈ سے پروڈکشن شروع

Jun 15, 2023 | 19:56:PM
تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، ولی فیلڈ سے پروڈکشن شروع
کیپشن: آئل اینڈ گیس کنواں ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تیل و گیس کے شعبے میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ،خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کی بڑی فیلڈ قبل از وقت آپریشنل کردی گئی،او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ۔
او جی ڈی سی ایل نے خط کے متن میں کہاہے کہ ضلع لکی مروت میں ولی فیلڈ سے یومیہ 1 ہزار بیرل تیل اور 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار شروع کردی گئی،تیل و گیس کی فیلڈ کو 24 گھنٹے میں قومی پیداوار سے جوڑ دیا جائے گا، خط میں مزید کہاگیاہے کہ ولی فیلڈ کے دو مزید کنوؤں سے پیداوار جلد شروع ہونے والی ہے،دونوں کنوو¿ں سے گیس سسٹم میں آنے سے گیس کی یومیہ پیداوار 50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجائے گی۔

او جی ڈی سی ایل کا خط میں مزید کہناہے کہ دونوں گیس فیلڈ سسٹم سے منسلک ہونے سے درآمدی بل میں بھی کمی ہوگی اور ملک میں جاری گیس بحران میں کمی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: جون میں جنوری کا نظارہ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی