کس کس علاقے میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jun 15, 2023 | 19:38:PM
کس کس علاقے میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے بارش کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم دیر ، چترال ،مالاکنڈ، کوہستان، کرم ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا ،مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالہ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، لاہور،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا،منڈی بہاو¿الدین، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، حافظ آباد، قصور، میانوالی، لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر
موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہے گا، بارکھان ،خضدار، قلات، سبی،نصیر آباد، لسبیلہ ، پنجگور،ژوب، گوادر، پسنی، اورماڑہ، اوتھل ، بیلہ،خاران، مکران اور آواران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
ادھر سندھ میں کیٹی بندر، سجاول، ٹھٹھہ،گھارو،بدین ، کراچی، میر پور خاص، مٹھی، جھڈو، ڈگری ، حیدر آباد،سانگھڑ میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹندو محمد خان، جامشورو، نگرپارکر،عمر کوٹ، ڈپلو اور اسلام کوٹ میں شدید آندھی شدید گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کہیں کہیں پر شدید سے شدید تر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی، نوشہرو فیروز ، شہید بے نظیر آباد ، جیکب آباد ، کشمور ، لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری شخصیت پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کی کوشش کے دوران گر کر ہلاک