نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، سٹار آل راﺅنڈر مائیکل بریسویل ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

Jun 14, 2023 | 22:55:PM
نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، سٹار آل راﺅنڈر مائیکل بریسویل ورلڈکپ سے باہر ہو گئے
کیپشن: مائیکل بریسویل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر مائیکل بریسویل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بریسویل ایڑھی کی انجری کے باعث 6سے 8مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ مائیکل بریسویل ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کی جمعرات کو انگلینڈ میں سرجری ہو گی، سرجری کے بعد ان کا طویل ری ہیب شروع ہو گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ طویل ری ہیب کی وجہ سے بریسویل اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کیوی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل بریسویل کا انجرڈ ہونا ٹیم کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ہیں۔
واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے، وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی اور تپتی دھوپ ،محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی