روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

Feb 15, 2023 | 10:04:AM
Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان)انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر267  روپے 34 پیسے پربند ہوا تھا۔آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے سستا ہو کر 265 روپےکا ہوگیا ہے۔

 انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ۔کاروبار شروع ہوتے ہی  ڈالر 34پیسے سستا ہوکر  267.34 روپے سےہو گیا ہے ۔اس کا بعد مزید کمی آتی گئی اور ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 34 پیسے تک گر گیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔واضح رہے گزشتہ روز  بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی  اور کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوکر 268.50 روپے کا ہوگیا تھا ۔

ضرور پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ،ڈالر مزید سستا ہوگیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر dollar  موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ملک کو اپنی ماہانہ درآمدات کے لیے 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 265 روپے سے 270 روپے کے گرد ہی گھومے گی، آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے بعد ہی روپے پر سے دباؤ گھٹنے کے امکانات ہیں۔

 پیر کو کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 28 پیسے کی کمی سے 269 روپے کی سطح پر آگئے تھے لیکن اسکے بعد ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر نے محدود سطح پر اڑان بھرنا شروع کی جس سے ایک موقع ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 47 پیسے بڑھ کر 269.75 روپے کی سطح پر بھی آگئے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان نمایاں فرق کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ دباؤ میں رہا۔