لاہور: 19 مقامات کلیئر، 3 اب بھی بند۔۔ کراچی میں احتجاج ختم

Apr 15, 2021 | 13:17:PM
لاہور: 19 مقامات کلیئر، 3 اب بھی بند۔۔ کراچی میں احتجاج ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شہر قائد میں  تمام سڑکیں کلیئر ،، بلدیہ ٹاؤن میں پولیس کا کریک ڈاؤن ، سڑک بلاک کرنے والے 43 افراد کو پکڑ لیا ،پٹرول بم اور لاٹھیاں برآمد ،، لاہور میں یتیم خانہ چوک، اسکیم موڑ پر راستے بند، داروغہ والا اور فیروز پور روڈ پر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں،،ٹریفک چل پڑی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی ٹی ایل پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بلاک کر دیں، تاہم لاہور میں اب تک 19 مقامات کلیئر کرالیئے گئے ہیں۔لاہور کا شنگھائی پل بھی کلیئر ہو گیا، البتہ شہر میں 3 مقامات اب بھی بند ہیں، جن میں اسکیم موڑ، داروغہ والا اور بابو صابو شامل ہیں۔لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، شہر میں مظاہرین نے پولیس اہل کاروں کو تشددکا نشانہ بنایا۔مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی دن بھر جاری رہی، مظاہرین نے جنرل اسپتال میں گھس کر پتھراؤ کیا، گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔فیروز پور روڈ پر شنگھائی پل کے نیچے موجود ڈنڈے بردار کارکنوں نے جنرل اسپتال پر بھی ہلہ بول دیا اور پتھراؤ کر کے نہ صرف گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے بلکہ وہاں موجود مریضوں کے لواحقین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم پولیس کا دستہ آنے پر بھاگ نکلے۔مختلف ہسپتالوں میں100 سے زائد زخمی پولیس اہلکار زیرِ علاج ہیں.

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے جناح اسپتال کا دورہ کیا، زخمی افسران اور اہلکاروں کی عیادت کی، امدادی چیک اور پھول پیش کئے۔ان کا کہنا تھا کہ رٹ آف دی اسٹیٹ پر کوئی سمجحوتا نہیں کیا جائے گا۔ادھر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کرول گھاٹی کا دورہ کیا اور وہاں موجود پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے خطاب کیا۔لاہور پولیس نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا جس کی قیادت سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے، فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا ہے۔