ٹی ٹی پی پاکستان کی علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے:امریکا

Sep 14, 2023 | 10:11:AM
ٹی ٹی پی ،پاکستان ، سالمیت، خطرہ ،تھامس ویسٹ،24 نیوز TTP, Pakistan, Integrity, Risk, Thomas West, 24 News
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ  کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی اور ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

تھامس ویسٹ نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو علاقائی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:ویزہ،دستاویزات نہ رکھنے والے افغانیوں کو واپس بھیجیں گے:وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نیٹو اتحاد سے جنگ کے دوران طالبان کی اتحادی بنی اور ان کے  درمیان تعلقات اب بھی کافی مضبوط ہیں۔