فوج کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ عوام رات کو سوسکیں، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دن لائن آف کنٹرول پر موجود جوانوں کے ساتھ گزارا جبکہ فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر سے جاری ہونیوالے اپنےایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فوج میں سپاہی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہ فوج کی راتیں جاگتی ہیں تاکہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل باجوہ نےعید کا دن لائین آف کنٹرول پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا، فوج کی باقی قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی، فوج میں سپاھی سے جرنیل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں،ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں ، ہمیں آپ پر فخر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 14, 2021
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی تھی۔کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ایل او سی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر ملک میں امن و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔