16 سالہ سلینہ خواجہ کا شاندار کارنامہ، 6400 میٹر بلند خسرگنگ چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم

Jul 14, 2025 | 00:49:AM
16 سالہ سلینہ خواجہ کا شاندار کارنامہ، 6400 میٹر بلند خسرگنگ چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم
کیپشن: ایبٹ آباد کی 16 سالہ سلینہ خواجہ کا شاندار کارنامہ، 6400 میٹر بلند خسرگنگ چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان )پاکستان کی کم سن اور باہمت کوہ پیما سلینہ خواجہ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 6400 میٹر بلند خسرگنگ چوٹی سر کر کے  رات چوٹی پر گزارکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ اپنی والد یوسف خواجہ کے ہمراہ انجام دی،دونوں نے بغیر کسی پورٹر یا اضافی مدد کے  مکمل الپائن سٹائل میں یہ مہم سر کی،اس دوران انہوں نے تمام سامان بشمول ٹینٹ،خوراک اور دیگر ضروریات خود اٹھایا اور خسرگنگ کی چوٹی پر رات گزار کر ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا،سلینہ اور ان کے والد اس بلند و بالا چوٹی کو کسی بھی مدد کے بغیر سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں،ان کی عمر محض 16 سال ہے اور ان کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

خسرگنگ سر کرنے کے بعد سلینہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کا اگلا ہدف گیشر برم ون (G1) اور گیشر برم ٹو (G2) کی چوٹیوں کو سر کرنا ہے،یہ کارنامہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا مثال ہے کہ عمر اور وسائل کی کمی، جذبے اور عزم کے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ