چیئرمین سینیٹ کا شفاف الیکشن کیلئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان

Aug 14, 2023 | 22:47:PM
چیئرمین سینیٹ کا شفاف الیکشن کیلئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان
کیپشن: صادق سنجرانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شفاف الیکشن کےلئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، قوم مایوس نہ ہو، اچھے کی امید رکھے۔
یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ قوم کوعظیم دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی کے دن کےلئے شہیدوں کا لہو شامل ہے، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے، ہمیں ہر دن محنت کی ضرورت ہے، سب نے مل کر ملک کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق پی ٹی آئی رہنما اور وزیر داخلہ بھی جہانگیر ترین کے جہاز پر سوار ہو گئے
انہوں نے کہا کہ میں اور نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اکٹھے سینیٹ میں آئے تھے، انوارالحق کاکڑ نے زندگی میں بہت جدوجہد کی، وہ سب کو یکجا کرنے میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں، امید ہے وہ اپنی ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور اچھے کی امید رکھنی چاہیے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، سینیٹرز الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں، شفاف الیکشن کے لئے سینیٹ کمیٹی بناﺅں گا، سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا