سستے سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا

Oct 13, 2022 | 16:07:PM
سستے سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا
کیپشن: یوٹیلیٹی اسٹورز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ، چائے ،کوکنگ آئل، گھی سمیت  متعدداشیاء مہنگی ملنے لگیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا  جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔نئی قیمتوں پر اطلاق فوری  لاگو ہو گا ، جس کے بعدایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ،ایک لیٹر دودھ کی قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔

450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک مہنگی ہو گئی، 450 گرام چائے کی قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی  جبکہ100 پیک کے ٹی بیگ کی کا پیک  282 روپے تک مہنگا  ہوگیا۔ٹی بیگ پیک کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی  اور 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کر دیا گیا 50 گرام پشاوری قہوہ 108 سے بڑھ کر 153 میں فروحت ہونے لگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کر دیا ،ایک لیٹر برانڈ کا کوکنگ آئل 141 روپے مہنگا کر دیا گیا ۔مچھر مار لیکوٹ کی قیمت میں 19 روہے تک اضافہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی ۔135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا  ہوگیا جبکہ نوڈلز کا چھوٹا پیکٹ 3 روپے تک مہنگا  ہوگیا۔