’امریکی غلامی نامنظور‘ پاکستان کا اقوام متحدہ میں قرارداد کی حمایت سے انکار

Oct 13, 2022 | 15:45:PM
پاکستان کا امریکی اور مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ’امریکی غلامی نامنظور‘ کا نعرہ
کیپشن: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں روس کے یوکرینی علاقوں سے الحاق کے خلاف مذمتی قرارداد میں رائے شماری میں حصہ نہ لیا۔ پاکستان نے مضبوط اور اصولی غیر جانبدار رہنے کی پالیسی اپناتے ہوئے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا۔

جنرل اسمبلی کے 193 اراکین میں سے 35 ممالک بشمول پاکستان نے رائے شماری میں حصہ نہ لیا جن میں چین، روس، ایران اور بھارت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا اور شام سمیت 5 ممالک نے مذمتی قرارداد کی کھل کر مخالفت کی۔

ضرور پڑھیں : وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی سفیر کی ملاقات

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اور مغربی ممالک اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں روسی فیڈریشن کے خلاف قرارداد میں ہر صورت پاکستان کی حمایت چاہتے تھے لیکن پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان تنازعہ میں غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے۔