نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ،وہاب ریاض بولنگ کے دوران گر کر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے ہیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گراونڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔وہاب ریاض کی بولنگ کے دوران پہلےبیٹسمین میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں پھینکا۔
اگلی گیند تیز بائونسر کرانے کی کوشش میں وہاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے، زخمی ہونے پر انہیں گراونڈ سے باہر لے جاکر طبی امداد دی گئی،اطلاعات کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پاوں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قید۔۔غم سے دوچار آریان خان نے کھانا بند کر دیا