وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی فون پر گفتگو

Jun 13, 2026 | 19:37:PM
 وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی فون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی اور  وزیرِ خارجہ  نے فون پر گفتگو کی اور ایران جنگ سے پیدا ہونے والے بحران میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پرائم منسٹر  آفس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو آج سہ پہر ریاستِ قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کا ٹیلیفون موصول ہوا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ریاستِ قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اور قطر کے برادر عوامِ  کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قطری وزیرِاعظم نے بھی ان جذبات کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے جوابی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خلیجی بحران کے دوران امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ متعلقہ فریقین کے مابین امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔

پاکستان کی خصوصی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہتے ہوئے قطری وزیرِاعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ قطر، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر فخر محسوس کرتا ہے اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:  کشمیر میں کمیٹی کی ہر ڈیمانڈ مانتے جانا ہماری غلطی ہے، محسن نقوی 

وزیراعظم نے اس موقع پر ریاستِ قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کو پاکستان کے سرکاری دورے کی اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا، جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے  قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔