امریکی صدر جوبائیڈن دانتوں کے درد سے پریشان

Jun 13, 2023 | 19:06:PM
امریکی صدر جوبائیڈن دانتوں کے درد سے پریشان
کیپشن: امریکی صدر نے پیر کو نیٹو کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اور دیگر عوامی تقریبات میں شرکت منسوخ کردی
سورس: رائٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن کو دانتوں کے درد نے پریشان کردیا اور انہیں کچھ ہی دنوں میں دوسری مرتبہ علاج کرانا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے پیر کو نیٹو کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اور دیگر عوامی تقریبات میں شرکت منسوخ کردی تا کہ ان کا دوسری مرتبہ علاج (روٹ کینال) ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر کو اتوار کو دانت میں درد محسوس ہواجس کے بعد طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کے جبڑوں کا علاج کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح امریکی صدر کو پھر دانتوں میں درد ہوا جس کے بعد طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ صدر کا علاج پیر کو وائٹ ہاؤس میں جاری رکھا جائے گا۔