’ایران القاعدہ کا نیا مرکز بن گیا‘ امریکی وزیر خارجہ کا تہلکہ خیزانکشاف

Jan 13, 2021 | 00:16:AM
’ایران القاعدہ کا نیا مرکز بن گیا‘ امریکی وزیر خارجہ کا تہلکہ خیزانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران القاعدہ کا نیا ٹھکانہ ہے۔امریکہ کے نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ایمن الظواہری کے نائبین سمیت القاعدہ کی لیڈر شپ تہران میں جمع ہوچکی ہے۔ ’ القاعدہ کو نیا گھر مل گیا اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔‘
تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ تہران پر مزید دبائو بڑھائے کیونکہ یہ نیا افغانستان بن گیا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کردیا اور کہا کہ اگر ہمارے پاس یہ آپشن ہوتا بھی تو اس منصوبے پر عملدرآمد میں بہت سے خطرات ہوتے۔یہاں یہ واضح رہے کہ امریکہ نے 2001 میں یوز آف ملٹری فورس (اے یو ایم ایف) کے نام سے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت امریکی فوج کو دنیا بھر میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہوگیا تھا۔قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے صرف آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ دفتر چھوڑنے سے پہلے ایران کے خلاف کوئی نیا محاذ نہ کھول دیں۔