افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان ایک پیج پر ہیں۔۔۔عمران خان 

Feb 13, 2022 | 14:03:PM
وزیراعظم عمران خان ، ملاقات
کیپشن: وزیراعظم عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے صرف امریکا کا موقف اس پر مختلف ہے کیونکہ امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں میں پھنسا ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق سفارت کاروں اور سینئر صحافیوں سے چین کے حالیہ دورے پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدل رہا ہے چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاون کیا گیا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، اور یہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، چین میں اگر اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو پورے ملک میں فوری طور پر اس کے اثرات آتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اس دورے میں 2 سال کے بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے، اس ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے، آج سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کا گراف اوپر جانےکی وجہ وزیروں کی سطح پر 400 لوگوں کا احتساب کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق۔۔ 3 ہزار 206 نئے کیسز رپورٹ