اسلام آباد مذاکرات سے پائیدار فریم ورک تشکیل دیا جا سکتا ہے:ایرانی سفیر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات نے ایسے سفارتی عمل کی بنیاد رکھی جو ایک پائیدار فریم ورک تشکیل دے سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے انھوں ںے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عمل ہے، اعتماد اور ارادہ مضبوط ہو تو تمام فریقین کے مفادات کے لیے بہتر ہوسکتاہے۔
ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کے کردار کوبھی سراہا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ایرانی اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم نے وقار، خود اعتمادی اور اللہ تعالیٰ پر ایمان اور عوام کے خدشات پر توجہ کے ساتھ عظیم ایرانی قوم کے قومی مفادات اور عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے اور ان کے تحفظ کے لیے باوقار مذاکرات کی پیروی کی۔