ڈیڈ لاک نہیں ڈائیلاگ، پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے بات کرے گی:قمر زمان کائرہ

Apr 13, 2023 | 15:16:PM
ڈیڈ لاک نہیں ڈائیلاگ،پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے بات کرے گی:قمر زمان کائرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سینئر وزیر کو اس وقت نگران وزیراعظم کا چارج دے دیا گیا ہے، آزاد کشمیر کی کابینہ ختم نہیں ہوئی ۔ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہئے، ڈائیلاگ ہونا چاہئے،پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے بات کرے گی-

صحافی نے سوال کیا کہ آزاد کشمیر میں اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا ؟؟ جس پر  وفاقی وزیر برائے امور کشمیرقمر زمان کائرہ نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے جواب دیا  کہ ہر جماعت کی یہ خواہش اور کوشش ہونی چاہیے فیصلہ ان کے نمائندوں نے ہی کرنا ہے ،پیپلز پارٹی اگلے وزیراعظم کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی ۔

ضرور پڑھیں :آزاد کشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے ہائیکورٹ کی سزا پر حکم امتناع کی درخواست مسترد

انہوں نے کہا کہ وہاں کی اپنی ایک اپوزیشن ہے اور وہ اکھٹی ہے سب جماعتوں سے بات ہو گی، جن کی آزاد کشمیر پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے ،پیپلز پارٹی کا موقف ہے ڈائیلاگ ہونا چاہیے ڈیڈ لاک سے چیزیں مزید خراب ہوتی ہیں ،سیاست راستے پیدا کرنے کا نام ہے ڈیڈ لاک پیدا کرنے کا نہیں ،پیپلز پارٹی کی قائم کردہ کمیٹی پی ٹی آئی سے بھی بات چیت کرے گی۔