آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ،پی ٹی آئی نے مشاورت شروع کردی

Apr 13, 2023 | 10:25:AM
 آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ،پی ٹی آئی نے مشاورت شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مشاورت شروع کردی۔

زمان پارک میں رات گئے عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سےمشاورت کی گئی اور اس دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

ضرور پڑھیں :شہبازشریف کی نااہلی دودن کی بات ہے،بیرسٹر اعتزاز احسن 
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم آزاد کشمیرکی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پرمشاورت کی گئی۔اجلاس میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پربھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں نا اہل ہونے والے وزیر اعظم سردارتنویر الیاس بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شریک تھے۔