بھارت ، کرناٹیکامیں پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر چار کم عمر بچوں کی گرفتاری بذات خود ایک جرم ہے، اشوک سوین

Nov 12, 2022 | 22:15:PM
بھارت ، کرناٹیکامیں پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر چار کم عمر بچوں کی گرفتاری بذات خود ایک جرم ہے، اشوک سوین
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت کے شہر کرناٹیکا میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر خوشی منانے والے چار کم عمر بچوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارت کے نامور معتدل تجزیہ کار اشوک سوین نے اس کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی رائے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحط ان بچوں کو گرفتار کیا گیا اور دنیا کا کون سا قانون ہے جس کے تحط دوسرے ملک کی ٹیم کو سپورٹ کرنا جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتہاءپسند حکومت نے بھارت کے سماج کی بنیادیں ہلا دی ہیں یہاں تک کہ بھارت کا قانون بھی انتہاءپسندی کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے انسانیت سوز اقدامات دیکھنے کو مل رہے ہیں جہاں آزادی رائے کو جرم قراردے کر قانون کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ بذات خود ایک جرم ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: دنیا