موسم کے حوالے سے اہم خبر

Mar 12, 2022 | 13:28:PM
ملک بھر میں موسم خشک و گرم رہیگا
کیپشن: موسم کیسا رہیگا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

سردی کی شدت میں کمی کے بعد گرمی نے دستک دے دی، اسلام آباد کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر  کے علاو ہ میدانی علاقوں میں  دن کے دوران گرم رہے گا۔ 

 لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 17 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری جانے کا امکان ،آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گامحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم خشک رہے گا،مطلع صاف رہنے کی وجہ سےدرجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔شہر میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی  ہیں۔آج کم سے کم درجہ حرارت 17 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

موسم کا حال بتانے والوں   کے مطابق آئندہ ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہےجس کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمت کے منتظر نوجوانوں کیلئے بری خبر !!

اس کے علاوہ فضائی آلودگی کی شرح میں اضافے کے بعد لاہور کا اے کیو ائی 176 تک جا پہنچا ،مختلف علاقوں کوٹ لکھپت 228, فدا حسین 224, مال روڈ 197 ، ماڈل ٹاون 197 ، انارکلی 193 ، فیز 2 ڈی ایچ اے 190 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی میں گرم اور خشک،ہوا ؤں کا راج۔سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش