نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو گرفتار کرلیا

Jun 12, 2021 | 17:27:PM
نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) نیب کی ٹیم نے خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ کو سکھر کی سیشن کورٹ سے گرفتار کرلیا۔ نیب کی جانب سے فرخ شاہ کے 15 روزہ ریمانڈ کی بھی استدعا کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کی گرفتاری کا حکم دیا۔ نیب ٹیم فرخ شاہ کو لے کر نیب آفس روانہ ہو گئی، نیب ٹیم ایم پی اے فرخ شاہ سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تفتیش کرے گی۔
ممبر صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کے و الد خورشید شاہ پہلے ہی گرفتار ہیں ،خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر ہے۔ 9 جون کو سپریم کورٹ نے فرخ شاہ احتساب عدالت کے سامنے تین دن میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔
ممبر صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں اب فرخ شاہ کو گرفتار کیوں کرنا ہے ، جائیداد رکھنا کوئی جرم نہیں۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرخ شاہ نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا ، فرخ شاہ سے تفتیشی سوال کریں تو جواب ملتا ہے بابا سے پوچھیں ، نیب نے اپریل 2020 سے فرخ شاہ کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔
جسٹس طارق مسعود نے ریمارکس دیئے کہ طلعت اسحاق کیس میں ضمانت کے پیرامیٹرز طے ہو چکے ہیں ، نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا ہے ، ہم درخواست ضمانت پر میرٹ پر فیصلہ دیں یا آپ درخواست لینا چاہتے ہیں۔
ایم پی اے فرخ شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لے لی گئی جس پر عدالت نے فرخ شاہ کو تین دن میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:سعودی حکومت نے حج پالیسی 2021 کا اعلان کردیا