سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

Jun 12, 2021 | 13:08:PM
سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ برائے 22-2021 کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، جو 6 اگست تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں کل 93 ٹیموں کے تقریباََ 1800 کرکٹرز شرکت کریں گے، جنہیں اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ ایونٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن 100اوورز پھینکے جائیں گے۔ اس دو روزہ میچ کے ایک دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیل ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے دوپہر 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔

ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے، کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی،ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل تمام سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اس کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیمپئن قرار پائی گے۔ خیبرپختونخوا میں 19، سندھ میں 17، سینٹرل پنجاب میں 16، سدرن پنجاب میں 14، بلوچستان میں 13 اور ناردرن میں 11 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ