انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

Dec 12, 2023 | 00:09:AM
انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 142 ڈی آر اوز اور 859 آر اوز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے افسران کی تعیناتی کی فہرست کمیشن کو بھجوائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور بلوچستان کا تبادلہ کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے آر اوز کی ٹریننگ کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ آر اوز کو 13 سے 15 دسمبر تک 3 دن ٹریننگ دی جائے گی۔

ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر انتخابی ٹریننگ دی جائے گی۔ انتخابی ٹریننگ کا مواد ڈویژنل آفس میں بھجوایا جا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے۔