ڈیڑھ سال میں 9 لاکھ 80 ہزار پاکستانی بیرون ملک گئے، زلفی بخاری 

Dec 12, 2020 | 17:41:PM
ڈیڑھ سال میں 9 لاکھ 80 ہزار پاکستانی بیرون ملک گئے، زلفی بخاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ 80 ہزار پاکستانی 18 ماہ میں باہر ممالک بھیجے گئے، بائیو میٹرک و ون ونڈو آپریشن سے ویزا مراحل آسان بنائے ہیں۔
اسلام آباد میں سری لنکا و دنیا بھر سے وطن واپس آنےوالے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی، انکا کہنا تھا کہ پہلی بار بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا تیار کرنے کا نظام متعارف کروایا جبکہ ایجنٹ کا کردار ختم کر کے آسان ون ونڈو نظام تیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مالی دباؤ سے نکلنے کیلئے بیرون ممالک پاکستانی منشیات کی فروخت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد خٹک نے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا کہ نومبر میں 41 پاکستانی قیدی سری لنکا سے واپس پاکستان آئے تھے،ان پاکستانیوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہوئی ہے،اس معاہدے پر 2004 میں دستخط ہوئے تھے،تقریب میں بتایا گیا کہ رواں برس یو اے ای ، ملائشیا، جنوبی کوریا سے بھی پاکستانی قیدی واپس آئے ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان قیدیوں کی وطن واپسی پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے،ایک جامع قونصلر پالیسی کی عدم موجودگی کے باعث پاکستانی قیدیوں کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔