پی ڈی ایم کی کال پر مزید 6استعفے آگئے !!!

Dec 12, 2020 | 12:55:PM
پی ڈی ایم کی کال پر مزید 6استعفے آگئے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  کی کال پر اپوزیشن جماعتوں کے منتخب نمائندوں کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے 4 ارکان اور گوجرانوالہ سے ایک رکن پنجاب اسمبلی نے اپنا استعفا پارٹی قیادت کو بھجوادیا،پیپلزپارٹی کے  صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی اپنا استعفا بلاول ہاؤس جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 11اپوزیشن جماعتوں کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کو 31 دسمبر تک استعفے اپنی اپنی پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جس کے بعد ارکان اسمبلی کی جانب سے استعفے بھجوانے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔مسلم لیگ ن  کی جانب سے این اے 163 وہاڑی سے رکن اسمبلی سید ساجد مہدی، پی پی 229 سے محمد یوسف کسیلیہ، پی پی 230 سے سردار خالد محمود ڈوگر اور پی پی 232 سے میاں ثاقب خورشید نے اپنا استعفا قیادت کو بھجوایا۔گوجرانوالہ سے ن لیگ کے ایم پی اے چودھری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفا پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ن لیگ کے کئی اراکین اسمبلی اپنےاستعفے پارٹی قیادت کو بھجوا چکے ہیں۔

 دوسری جانب پیپلزپارٹی کےرہنما اور وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے، واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا تھا کہ ہم  استعفے جیب میں رکھ کر گھومتے ہیں، جب پارٹی قیادت کا حکم ہوگا مستعفیٰ ہوجائیں گے۔