تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Aug 12, 2023 | 19:50:PM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی  دارلحکومت اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب،خطہ ٔپوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات  کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز  اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،چترال، دیر،سوات، مالاکنڈ ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مالاکنڈ ، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، قصور ، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم ،چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ساحلی علاقوں میں  بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔