انسٹاگرام میں ’ری ٹویٹ‘ جیسے فیچر ’ری پوسٹ‘ کی آزمائش کا سلسلہ شروع

Sep 11, 2022 | 14:59:PM
انسٹاگرام میں ’ری ٹویٹ‘ جیسے فیچر ’ری پوسٹ‘ کی آزمائش کا سلسلہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ایپلی کیشن پر ایک فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی تاہم یہ فیچر سالوں سے فیس بک اور ٹوئٹر پر دستیاب ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور فوری طور امریکا سمیت دیگر ممالک کے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے تاہم جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھایا جائے گا۔ مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین دوسرے لوگوں کی تصاویر اور پوسٹس کو ری پوسٹ یا ری شیئر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سام سنگ کے ایپل پر طنزیہ حملے, انٹرنیٹ پر وائرل

یعنی جس طرح کوئی فیس بک کی پوسٹ کو شیئر کرتا ہے یا ٹوئٹر پر کسی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جاتا ہے اسی طرح انسٹاگرام پوسٹس کو بھی شیئر کیا جا سکے گا۔ اس فیچر کے تحت ابتدائی طور پر ہر صارف کی محدود پوسٹس کو شیئر یا پوسٹ کرنے کا آپشن دیا جائے گا جس کے بعد اسے عام کردیا جائے گا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کی تمام پوسٹس کو دوسرے صارفین شیئر نہیں کر سکیں گے جب کہ ممکنہ طور پر صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنی پوسٹ کو دوسرے لوگوں کی جانب سے شیئر کرنے کے لیے اوپن رکھے یا نہ رکھے۔