وزیراعلیٰ بلوچستان اور سپیکر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

May 11, 2021 | 18:11:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان اور سپیکر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے مسترد کردیئے۔ وزیراعلیٰ جام کمال کے خط کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کے جانب سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف لکھے گئے خط کے بعد عبدالقدوس بزنجو بھی میدان میں آ گئے۔سپیکر بلوچستان اسمبلی نے خط کے ذریعے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عید کے بعد جوابی خط لکھنے کا عندیہ دیدیا۔
 قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلی جام کمال کے خط سے سپیکر کا استحقاق مجروح ہوا ہے،سپیکر سے شکایات کے لئے اسمبلی فلور کا فورم موجود ہے۔ آئین کے آرٹیکل130کے تحت سپیکر آفس خودمختار جبکہ وزیراعلی کو ہدایت جاری کرنے کا مجاز نہیں۔
 عبدالقدوس بزنجونے کہا کہ اسمبلی کو احسن طریقے سے چلانے کی بھرپور کوشش کرتا ہوں، جام کمال نے سپیکر بلوچستان اسمبلی پر حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک اور اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے کا الزام لگایاجو درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عید سے دو روز قبل کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے،بزنس مین گروپ