عمران خان کو انتہائی نوعیت کا تھریٹ الرٹ ہے ،سینئر صحافی نے انکشاف کر دیا 

Mar 11, 2023 | 23:07:PM
 عمران خان کو انتہائی نوعیت کا تھریٹ الرٹ ہے ،سینئر صحافی نے انکشاف کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عمران خا ن کو تھریٹ الرٹ کی باز گزشت پی ٹی آئی رہنماوں سے متعدد بار سنی گئی ہے لیکن اب کی بار سینئر صحافی نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے بھی اب اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی کو ہائی لیول کا تھریٹ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ 2 روز قبل الیکشن کمیشن اجلاس میں آئی ایس آئی اور دونوں صوبوں کے ا نٹیلی جنس بیورو کے نمائندوں نے شرکت کی اور بتایا کہ دہشت گردی کا خدشہ ہے اور تین رہنما دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں اور ان کا باقائدہ نام بھی انہوں نے بتائے ہیں ، پہلے نمبر پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، دوسرے نمبر پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں ، جبکہ تیسرا نمبر مولانا فضل الرحمان کا ہے ۔
 اس سے قبل 2013 کے الیکشن میں اے این پی والوں کوٹارگٹ کیا جا رہا تھا اور مکمل طور پر الیکشن سے باہر کر دیا تھا ، پیپلز پارٹی نے بھی بہت قربانیاں دیں ہیں ، شہباز شریف صاحب نے تو بطو ر چیف منسٹر پنجاب ٹی ٹی پی والوں کو خط لکھا تھا کہ ہمیں آپ سے کوئی ایشو نہیں ہے اس لیے آپ پنجاب میں کارروائی نہ کریں ، خیبر پختونخوا والوں نے بھی خط لکھا ہے اور عمران خان کی تو پالیسی بھی پرو طالبان ہے لیکن      تحریک طالبان پاکستان کی بھی کچھ شاخیں ہیں جو عمران خان کے خلاف ہیں اور خاص کر کے تحریک لبیک کے ماننے والے وہ عمران خان کے خلاف ہیں ، الیکشن کمیشن اجلاس کے بعد اب ڈی جی ملٹری آپریشن اور وزیر داخلہ اب منگل کو آکر بریفنگ دیں گے کہ وہ سیکیورٹی کے لحاظ سے کیا سوچتے ہیں اور کیا صورتحال ہے ۔