زراعت میں 40 ارب ڈالر انویسٹمنٹ کا اعلان، سبز انقلاب لائینگے، وزیراعظم

Jul 11, 2023 | 13:23:PM
زراعت میں 40 ارب ڈالر انویسٹمنٹ کا اعلان، سبز انقلاب لائینگے، وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  زرعی شعبے میں چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور چالیس لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ دوسرے سبز انقلاب کا مقصد زراعت کو ہماری اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا محرک بنانا ہے، جس سے ملک میں غذائی تحفظ یقینی اور قومی سلامتی مضبوط ہوگی.

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز زراعت اور غذائی تحفظ پر قومی سیمینار کے دوران میں نے پاکستان میں دوسرے سبز انقلاب کے بنیادی جزو کے طور پر زراعت کی ازسر نو بحالی و ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ ہم سب نے بلند بانگ نعرے اور کاغذی دعوے سنے لیکن محنت، استقامت اور تندہی کے بغیر وہ سب بے کار ثابت ہوئے. جی سی سی ممالک سالانہ چالیس ارب ڈالر کی غذائی اور زرعی مصنوعات درامد کرتے ہیں۔حکومت کا مقصد سپیشل انویسٹمینٹ فیسیلٹیشن کونسل کی چھتری تلے پاکستان کے زرعی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانا ہے، جس کے لیے راہ ہموار ہو چکی ہے۔اگلے چار سے پانچ برس میں پاکستان میں چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور چالیس لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

 شہباز شریف نے لکھا کہ دوسرے سبز انقلاب کا مقصد زراعت کو ہماری اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا محرک بنانا ہے، جس سے ملک میں غذائی تحفظ یقینی اور قومی سلامتی مضبوط ہوگی. زراعت اور غذائی تحفظ پر قومی سیمینار نعرے بازی یا محض دعوں کیلئے منعقد نہیں کیا گیا بلکہ یہ ملک کی معاشی بحالی کی عکاسی کرتا ہے جو کہ بہت دیر سے التواء کا شکار تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل قرضوں سے نکل کر ایک مضبوط معیشت کے قیام کی وعید سناتا ہے، ہمارا مستقبل پائیدار ترقی اور معاشی مضبوطی پر مبنی ہے, ہم سب مل کر اس قومی مقصد کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ پشاورکے موقع پر فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ فاٹایونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے،فاٹایونیورسٹی کی تعمیرپر1.5 ارب روپے لاگت آئی،یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت میں رکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوابہادراوردلیرلوگوں کاصوبہ ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں،لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں طلبہ کومبارکباد پیش کرتاہوں،آئی ایم ایف کاپروگرام ہم نے خوشی سے قبول نہیں کیا،لیپ ٹاپ کی تقسیم سے کلاشنکوف کلچرختم ہوگا،بھکاری پن ختم کرناچاہتے ہیں تواپنے پاؤں پرکھڑے ہوناہوگا۔


انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے آج 2ارب ڈالرملے ہیں،مجبوراًایف آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا،رونے دھونے سے غربت ختم نہیں ہوگی ،مسلسل جدوجہدسے قومیں بنتی ہیں،ماضی سے سبق سیکھناہوگا،اگلے چندسالوں میں پاکستان دنیاکاتیزی سے ترقی کرتاملک بن جائیگا،زراعت پاکستان کی تقدیرمل سکتی ہے،دوبارہ موقع ملاتوچاروں صوبوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔


وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیادپرایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں،پاکستان اپنے پاؤں پرکھڑاہوگا،غربت کاخاتمہ ہوگا،ہم نے غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ کرناہے،سفارش اورکرپشن نے پاکستان کوتباہ کردیا،میرٹ اورمحنت ہی پاکستان کوبچاسکتاہے،مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے ،سعودی عرب کاساتھ دینے پر شکریہ اداکرتے ہیں ،وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے گئے۔


 پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔