لانگ مارچ ،تعاون کریں گے،نواز شریف کی فضل الرحمان کو  یقین دہانی

Feb 11, 2021 | 12:20:PM
لانگ مارچ ،تعاون کریں گے،نواز شریف کی فضل الرحمان کو  یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قائد مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لئے ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دونوں رہنماؤں نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیااوراتفاق کیا کہ سینٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنےارکان کرپٹ نکلے۔پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے۔