نگران وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات 

Dec 11, 2023 | 22:28:PM
نگران وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات 
کیپشن: نگران وزیر خزانہ سے امریکی عہدیدار ملاقات کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا امور نے ملاقات کی،وزیر خزانہ نے الزبتھ ہورسٹ اور ان کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر شمشاداختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیر جہتی تعلقات ہیں،نگران وزیر خزانہ نے وفد کو پالیسیوں اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ۔
نگران وزیر خزانہ نے نگران حکومت کی جانب سے کی جانے والی اہم اصلاحات بشمول SOEs، نجکاری اور ایف بی آر میں اصلاحات پر آگاہ کیا،نگران وفاقی وزیر نے ایف بی آر کی تنظیم نو کے بارے میں بھی بتایا تاکہ معیشت کی دستاویزی اور ڈیجیٹلائزیشن میں مزید موثر بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ ہم حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا جائزہ لینے میں کامیاب رہے ہیں،الزبتھ ہورسٹ نے امریکی حکومت اور اس کے عوام کی جانب سے حکومت پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی،الزبتھ ہورسٹ کاکہنا تھا کہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی میدان سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری