پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شروع 

Aug 11, 2021 | 17:32:PM
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف،محمود خان اچکزئی،شاہد خاقان عباسی، ساجد میر،میر کبیرشاہی ،اکرم خان درانی ،افتاب احمد خان شیرپائو اور اویس نورانی شرکت کررہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کررہی ہیں۔ مریم نواز نےسوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا  ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہو رہی ہوں کیونکہ ابھی تک کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوئی ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ایک بہت اہم اجلاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل، خطے کی بدلتی صورتحال پر اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل اور نواز شریف کے ویزےکی توسیع نہ ہونے کا معاملات زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا تک پھیلانا چاہتے ہیں۔۔ بلاول بھٹو