عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں بڑا تاریخی جلسہ ہوگا،وزیراعظم کی ن لیگی ناراض ارکان سے گفتگو

Mar 10, 2022 | 21:25:PM
وزیراعظم ،عمران ،خان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فوٹو بشکریہ دی ڈپلومیٹ)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان  کا تحریک عدم سےپہلےاسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنےاعلان۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مسلم لیگ کے 5 ناراض ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،عوام کو بتاؤں کا اپوزیشن یہ سب کچھ کیوں کر رہی 

وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالوں سے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری،مولانا غیاث ،فیصل نیازی، اشرف انصاری، اظہر عباس چانڈیا شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ اگراپوزیشن 172 ووٹ پورے کرجائےتو پھر مجھ سے کمزور کوئی نہیں ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ابھی فوکس اسلام آباد پر رکھیں،پنجاب کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور حمایت یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: اسے موجودہ حکومت کہوں یا ایک دن بعد سابق حکومت ، سردار اختر مینگل