الیکشن کمیشن کا این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کے نتائج جاری کرنے کا حکم

Feb 10, 2024 | 23:01:PM
الیکشن کمیشن کا این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کے نتائج جاری کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 گجرات کے نتائج جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 گجرات کے 8 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کی آر اوز کی رپورٹ کا جائزہ لیا، جن 8 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہو سکی ان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11941 ہے، این اے 62 میں جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کی تعداد 97436 ہے، دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار نے 71154 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 48 اسلام آباد، تمام امیدواروں کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری

 ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 8 پولنگ سٹیشنز پر تمام رجسٹرڈ ووٹ بھی ڈال دیے جاتے تو دوسرے نمبر پر آنے والا کامیاب نہ ہوتا، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو حکم دیا کہ فوراً رزلٹ جاری کیا جائے۔