کیا باحجاب خواتین کو ڈرانا مردانگی ہے؟ جاوید اختر بھی پھٹ پڑے

Feb 10, 2022 | 19:17:PM
حجاب۔طالبہ۔برقع۔نفرت۔ہجوم۔ردعمل
کیپشن: جاوید اختر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اسکرپٹ رائٹ اور شاعر جاوید اختربھی باحجاب بھارتی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ہندو انتہا پسندوں پر پھٹ پڑے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جاوید اختر نے بھی حجاب والے معاملے پر اپنا شدید ردعمل دیا اور لڑکیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے واقعے کی مذمت کی ۔جاوید اختر نے ٹوئٹر پر لکھا میں کبھی حجاب یا برقع کے حق میں نہیں رہا اور میں اب بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے غنڈوں کے اس ہجوم سے نفرت ہے جو لڑکیوں کے ایک چھوٹے گروپ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ بھی ناکام۔ کیا یہ مردانگی ہے؟ نہایت افسوس کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی