ڈی جے بٹ کو رہا کر دیا گیا

Dec 10, 2020 | 14:45:PM
ڈی جے بٹ کو رہا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عدالت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے منتظم ڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور کی مقامی عدالت نے ڈی جے بٹ کی ضمانت 50 ہزار روپے کےمچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم جلسے میں میوزک سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔ڈی جے بٹ کو ان کے دفتر سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ لاہورکے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے حکومت پر سخت تنقید  کی تھی۔

یاد  رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ادھر مینار پاکستان کی پارک میں پانی چھوڑنے کے معاملہ پر پی ایچ اے انتظامیہ نے ن لیگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول کے مطابق پارک میں لگی گھاس کو پانی دیا گیا۔پی ڈی ایم قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود لاہور میں جلسہ ہوگا۔