کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئیں

Aug 10, 2023 | 20:58:PM
کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) کابینہ کی سبکدوشی کے بعد تمام کابینہ کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئیں۔

   کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی تحلیل، چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا گیا۔

قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی اداروں کو بھی تحلیل کردیا گیا، کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز بھی تحلیل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا، کابینہ کے 19 اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیے

شہباز شریف بطور وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین تھے، وزیر اعظم چینی سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔

اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے چیئرمین تھے، اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے چیئرمین تھے، بطور وزیر خزانہ وہ کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے چیئرمین بھی تھے۔