جہانگیر ترین کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ۔قانون سب کیلئے برابر ہے:گورنر پنجاب

Apr 10, 2021 | 14:55:PM
 جہانگیر ترین کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ۔قانون سب کیلئے برابر ہے:گورنر پنجاب
کیپشن: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔قانون سب کے لئے برابر ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر  انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علیم خان اور سبطین خان بھی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف فراہم کر رہی ہیں، ہر کوئی عدالت جا سکتا ہے، حکومت نے ارکان اسمبلی کے جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانے سے روکنے کے لئے کوئی سختی نہیں کی۔

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بننے سے متعلق سوال پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، جہانگیر ترین اور ساتھیوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی بات نہیں کی۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا پی ڈی ایم بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہو، عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: رمضان  کی آمد آمد۔۔مرغی کے گوشت کی قیمت سن کر ہر کوئی پریشان