پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے باعث تاریخی مہنگائی اور بیروز گاری بڑھی۔۔بلاول بھٹو

Nov 09, 2021 | 21:17:PM
بلاول بھٹو ، صحافیوں سے گفتگو
کیپشن: بلاول بھٹو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔
 پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں۔پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے آج ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے۔ آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشاریہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔ اس سے قبل بلاول بھٹونے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔مشترکہ اجلاس میں پیپلزپارٹی مکمل تعاون کرے گی۔ہمارے تمام اراکین مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی کان بیٹھ گئی۔۔ 18افراد مارے گئے،7 زخمی