مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں بڑی پیشرفت

Mar 09, 2023 | 10:34:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کے کیس میں درخواست گزار نے اپنی درخواست میں ترمیم کیلئے نئی درخواست دائر کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں متفرق درخواست پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے 13 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے کیس میں متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کارکن کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا؟

وکیل درخواست گزار حامد علی شاہ نے موقف اپنایا کہ ہم نے درخواست میں ترمیم کیلئے متفرق درخواستیں دائر کی ہے، یہ اُن تمام کیسز کے دستاویزات ہیں جن کا پہلے فیصلہ ہو چکا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست میں ترمیم کی متفرق درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات لے آئے، نئے دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی 138 صفحات کی تفصیلی درخواست تیار کی گئی۔

کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی۔ عمران خان کے خلاف شیرافگن نیازی اور فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل ہیں۔

متفرق درخواست میں ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پرکامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کی گئی۔