مسلم لیگ (ن ) کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے پی ڈی ایم کےامیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان

Mar 09, 2021 | 20:39:PM
 مسلم لیگ (ن ) کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے پی ڈی ایم کےامیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) مسلم لیگ (ن ) نے پی ڈی ایم کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کےلئے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لیگی سینیٹرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجا ظفرالحق بھی شریک ہوئے ۔
 مسلم لیگ کے تمام سینیٹرز موجود اس موقع پر موجود تھے جن میں نومنتخب سینیٹرز بھی شامل ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام سینیٹرز کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سینٹ میں نئے قائد حزب اختلاف کا فیصلہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا۔ویڈیو لنک پر نواز شریف نے بھی تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔