ہم نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ پالیسی اپنائی، ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ، اسحاق ڈار

Jun 09, 2023 | 18:45:PM
ہم نے سیاست نہیں ریاست بچاؤ پالیسی اپنائی، ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ، اسحاق ڈار
کیپشن: وزیرخزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ پالیسی اپنائی، گزشتہ حکومت نے نئی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں، اللہ تعالیٰ نے ڈیفالٹ سے بچایا اورسازشی عناصر بے نقاب ہوئے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں مہنگائی 4 فیصد تھی،ن لیگ کے سابق دور میں سٹاک ایکس چینج جنوبی ایشیا میں 5 ویں نمبر پر تھی،ن لیگ کے سابق دور میں روزگار کے مواقع پیدا کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں اور پنشن میں بڑا اضافہ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی
اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کرپشن سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ حکومت نے نئی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں، اللہ تعالیٰ نے ڈیفالٹ سے بچایا اورسازشی عناصر بے نقاب ہوئے،ان کاکہناتھا کہ گزشتہ حکومت نے 4 سال میں ریکارڈ قرضے لئے، قرضوں میں اضافے سے سود کی ادائیگیوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا،گزشتہ حکومت کے آنے سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ پالیسی پر عمل کیا، ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ پالیسی اپنائی، ان کاکہناتھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحال کرنے کے اقدامات کئے، انکاکہناتھا کہ سیاسی لبادہ اوڑھے شرپسندوں نے9مئی کو ملکی سلامتی پر حملہ کیا، ان کاکہناتھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے دہشت گردی پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں سے پیسے نکالنے والے ہوشیار ، اب کتنی کٹوتی ہو گی ؟اہم خبر آ گئی