عمران خان میں ہمت ہے تو  ہمارے لانگ مارچ سے پہلےاسمبلی توڑ دیں۔۔ بلاول

Feb 09, 2022 | 18:19:PM
بلاول بھٹو زرداری، لانگ مارچ، کامیابیاں ملنا شروع،
کیپشن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آپ کو لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں ،پیپلزپارٹی کا مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں ،  عمران خان میں ہمت ہے تو  ہمارے لانگ مارچ سے پہلےاسمبلی توڑ دیں،پہلے دن سے کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہر ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کچھ دوستوں کا خیال تھا سینٹ الیکشن سے بھی بھاگ جائیں، پیپلز پارٹی نے عمران خان کےلئے کھلا میدان چھوڑ ا، یوسف رضا گیلانی کو میدان میں اتار کر وزیراعظم کو گھر میں گھس کر شکست دلوائی ۔ پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم کی وجہ سے تحریک انصاف کا نالائق سینیٹر نااہل ہو چکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تحریک انصاف کی مزید وکٹیں بھی گریں گی، مجھے سو فیصد یقین ہے لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی ۔
ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کرلیا عوامی مارچ27 فروری کو کراچی سے نکلے گا، پیپلزپارٹی نے اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شروع دن سے اس نالائق اور نااہل حکومت کا مقابلہ کررہی ہے،پیپلزپارٹی اس حکومت کی نالائقیوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتی رہی ۔ 
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا تھا،جب یہ آئی ایف ایم سے ڈیل کر رہے تھے تو ہم نے وارننگ دی تھی ، یہ عوام دوست معاہدہ نہیں، یہ غریب دشمن اور ملک دشمن معاہدہ ہے،یہ معاہدہ ہر پاکستان کی جیب اور پیٹ پر ڈاکا ہے،یہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہمارے کچھ دوستوں کا خیال تھا سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دے دیں،وہ دوست عمران خان کے لئے کھلا میدان چھوڑنا چاہتے تھے ، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہم عمران خان کیلئے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہاکہ جب یہ حکومت عروج پر تھی تو پیپلزپارٹی میدان میں اتری ، کچھ دوستوں کا خیال تھا مارچ میں لانگ مارچ کرتے ہیں ،ہمارا کہناتھا مارچ بہت دور ہے عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: میسجنگ فیچر میں اہم تبدیلی۔۔واٹس ایپ نےصارفین کو بڑی سہولت دیدی
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مجھے سو فیصد یقین ہے لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو گی ،آپ کو لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں ، ہمارے کچھ دوست جو عدم اعتماد کو نہیں مانتے تھے وہ بھی مان رہے ہیں ، آگے جا کر کچھ اور دوست بھی ہماری عدم اعتماد کی تجویز کو تسلیم کریں گے،ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کا مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں ، پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم کی وجہ سے تحریک انصاف کا نالائق سینیٹر نااہل ہو چکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تحریک انصاف کی مزید وکٹیں بھی گریں گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان مہنگائی جیسے مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کو یاد کر رہا تھا،عمران خان پیپلزپارٹی کو لیکچر دینے کی کوشش کررہاتھا،اگرآپ کو یقین ہے عوام آپ کو ہی ووٹ دیں گے تو الیکشن سے کیوں ڈرتے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی