آسٹریلیا کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان

Feb 09, 2022 | 11:42:AM
آسٹریلیا کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: قومی اسکواڈ کا اعلان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے  قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم قومی ٹیم کپتان جبکہ  محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ میں اظہر علی ، امام الحق، فواد عالم، عبداللہ شفیق، حارث رؤف،  فہیم اشرف،شان مسعود ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل ، زاہد محمود  اور محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ریزروکھلاڑیوں میں کامران غلام ، محمد عباس، نسیم شاہ ،سرفرازاحمد اور یاسرشاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔فیصل واڈا نااہل قرار
آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان  پیٹ کمنز  اور نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کے علاوہ ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ،ایلکس کیری ،  کیمرون گرین، مارک ہیرس،  جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین  ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی
 آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ  4 مارچ سے راولپنڈی  میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔